Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

عید الاضحیٰ پر 700 مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

PAKISAN, EID, CORONAVIRUS

نيشنل کمانڈ آپريشن سینٹر نے ملک بھر ميں عید الاضحیٰ پر 700 مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی۔

لاہور کے ايوان وزيراعلیٰ میں اين سی او سی کے چيئرمين اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے جبکہ طے شدہ ضوابط پر عملدرآمد يقينی بنانا ہوگا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مقررہ حد سے زیادہ سے لوگوں کو منڈی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا اور اسکريننگ بھی ہوگی۔

اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ دیہات اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے کرونا پھیلنے کا خدشہ موجود ہے، احتياطی تدابير پر عمل کرنا ہوگا۔

اجلاس ميں بريفننگ ديتے ہوئے بتايا گيا کہ ملک بھر میں 321 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاون جاری ہے، اسمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے 3 لاکھ افراد کو کرونا سے بچایا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube