Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور میں پہلا کرونا اسپتال قائم

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

مریضوں کا علاج مفت ہوگا

پشاور میں 58 بستروں پر مشتمل پہلا کرونا اسپتال قائم کر دیا گیا جس میں تمام سہولیات موجود ہیں جبکہ مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

نشتر آباد کی خالی بلڈنگ میں کرونا اسپتال قائم کیا گیا ہے جو 40 آئسولیشن، 15 ہائی ڈیپنڈینسی اور 5 آئی سی یو بیڈز پر مشتمل ہے۔ کرونا مریضوں کے لئے وینٹیلیٹرز، مانیٹرز، آکسیجن اور انفیوژن پمپس سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مصروف ہے وہ بھی احتیاط کریں۔ عوام ایس او پیز پر عمل کریں اور ہمارے ساتھ مدد کریں۔

انچارج کوڈ 19 اسپتال ڈاکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ہم مریضوں کو کھانا بھی دیں گے، صبح کا ناشتہ اور ڈنر بھی دینگے۔ تمام ٹیسٹ کرائیں گے اور میڈیسن بھی دینگے۔

اسپتال کو 110 بیڈ تک توسیع دی جائے گی جبکہ اس اسپتال کے قیام سے پشاور کے تدریسی اسپتالوں پر کرونا مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube