Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:فی الحال تيزبارش کاامکان نہيں،محکمہ موسمیات

SAMAA | and - Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 13, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ہلکی بارش وقفوں کےساتھ جاری رہےگی

Karachi Rain, Met Office

کراچی ميں صبح سويرے مختلف علاقوں ميں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگيا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا يہ سلسلہ وقفے وقفے سےجاری رہےگا۔

پیرکوکراچی میں موسم خوشگوارہوگیا ہے۔ صبح سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

چيف ميٹرولوجسٹ سردارسرفراز نےبتایا ہے کہ شہر میں رات گئےمزيد ہلکی بارش ہوسکتی ہے تاہم چار پانچ دن تک تيز بارش کا کوئی امکان نہيں ہے۔ سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ سمندری ہوائيں چلنےکےباعث کافی بادل آگئے ہيں۔

Karachi, Clouds, Rain, Met office

کراچی میں پیر کی صبح ملير، گلستان جوہر، گلشن اقبال، صدر، گرومندر،شارع فيصل اور پی ای سی ايچ ايس سميت ديگرعلاقوں ہلکی بارش کے بعد حبس کی کيفيت کچھ کم ہوئی ہے۔

Karachi, Seaview, Clouds, Weather

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20جولائی کے بعد متوقع ہے،شہر میں 24یا 25جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube