بس جانورپسند کریں اورخرید لیں
کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پریشان شہریوں کو اب منڈی جانے کی ضرورت نہیں۔ ملتان کے شہری نے قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے آن لائن سروس شروع کردی۔ جہاں قربانی کا جانور صرف ایک کال کی دوری پر ہے۔ اس آئن لائن مویشی منڈی میں چولستانی، ساہیوال اور دیسی نسل کے خوبصورت جانوروں دستیاب ہیں۔ مرزا نعیم کا کہنا ہے کہ جانوروں کی بکنگ عید سے 2دن پہلے تک کی جاسکتی ہے۔ راشد حمید کی رپورٹ