Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پنجاب حکومت کا عید پر پارک،تفریحی مقامات بند رکھنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت 11 جولائی کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے کرونا اینڈ ڈینگی کنٹرول کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عید الاصحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے اور انتظامی عملے کو آنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم طلبہ اور اساتذہ نہیں آسکیں گے۔ اسکول کھولنے سے پہلے محکمہ اسکول ایجوکیشن ایس او پیز پر مکمل گائیڈ لائن جاری کرے گا۔

اجلاس کو بریف کیا گیا کہ پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 6 شہروں میں مخصوص تعداد سے زیادہ کورونا مریض آنے پر عارضی لاک ڈاؤن کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube