Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور اور گردو نواح میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہیگا

لاہور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور کم اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ تاہم موسلا دھار بارش نے شہر کے 200 سے زائد فیڈرز کو بند کردیا جس سے شہر بھر کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

لاہور سمیت وسطی پنجاب کے بیشتر شہروں میں دن بھر تو حبس رہا، تاہم شام ہوتے ہی سورج کا زور کم اور بادلوں نے برسنے کی ٹھان لی۔ پھر ٹھنڈی ہوائیں چلیں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

بارش کے بعد حبس کی شدت میں کمی آئی مگر برستے بادلوں کا بوجھ شہر کا بجلی کا نظام برداشت نہ کرسکا۔ لیسکو کے 200 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے ہربنس پورہ، اندرون شہر، کوٹ لکھپت، سبزہ زار گلشن راوی، سمن آباد، اچھرہ، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور گلبر گ اندھیرے میں ڈوب گئے۔

موسلا دھار بارش سے مرید کے، شیخوپورہ، قصور، حافظ آباد، پاکپتن، ساہیوال میں بھی موسم خوشگوار اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تاہم بجلی یہاں بھی بادل برستے ہی غائب ہوگئی۔

لیسکو حکام کے مطابق بجلی کے نظام میں عارضی تعطل ہے،جلد بحال ہوجائے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube