Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں دودھ 10روپے مہنگا، فی لیٹر 120روپے کا ہوگیا

SAMAA | and - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 3 months ago

MILK, PRICE, KARACHI

ڈيری فارمر مافيا پھر بے لگام ہوگيا، کراچی ميں فی ليٹر دودھ 10 روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی ليٹر فروخت ہونے لگا، کمشنر کراچی کو قيمت بڑھنے کے بعد خیال آگیا، منگل کو اجلاس طلب کرلیا۔

کراچی میں ڈیری فارمرز نے بغیر اجازت ایک بار پھر دودھ کی قیمت مین 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد قیمت 120 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

ڈیری فارمرز نے 7 جولائی کو دودھ 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے اس وقت کوئی توجہ نہ دی اور قیمت بڑھادی گئی۔ اب کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت پر منگل کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

حکومت کی جانب سے دودھ کے سرکاری ريٹ 95 روپے فی ليٹر ہیں تاہم انتظامیہ اس پر عمل نہیں کروا پارہی تھی اور شہر میں دودھ 100 اور 110 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

دوسری جانب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ابھی دودھ 10 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے آئندہ ماہ مزید 15 سے 20 روپے فی لیٹر مہنگا کردیں گے۔

سماء کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شاکر گجر کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کی وجہ جانوروں کی خوراک کا مہنگا ہونا ہے، عوام وفاق اور سندھ حکومت سے ناراض ہوں کيونکہ اجناس کی قيمتيں وہی بڑھاتے ہيں، جس کا خميازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

شہر قائد میں دودھ فروشوں نے بھی حکومتی نرخ 94 روپے کے بجائے 120 روپے فی لیٹر دودھ بیچنا شروع کردیا تاہم کیمرے کے سامنے کوئی بھی اس کا اعتراف کرنے کو تیار نہیں کہ کس کے کہنے پر قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ فروشوں کی من مانی کو روکتے ہوئے قیمتوں پر نظر رکھی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube