Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کی 20جولائی سے انسدادپولیو مہم شروع کرنیکی ہدایت

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر: اے ایف پی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو 20 جولائی سے انسداد پولیو مہم کے دوبارہ آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جاری کرونا وباء پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ پولیو کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات وزیراعلی ہاؤس میں ہفتہ کو انسداد پولیو کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، آئی جی پولیس مشتاق مہر سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ملک میں پولیو کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 20 سندھ میں ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 21، بلوچستان میں 14 اور پنجاب میں 3 کیسز سامنے آئے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ میں پولیو کا تازہ کیس 9 جون 2020ء کو ظاہر ہوا۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کوویڈ 19 نے بعض وجوہات کی بناء پر پاکستان میں انسداد پولیو اقدام پر منفی اثر پڑا ہے، جس میں مارچ 2020ء سے رکی ہوئی ہر طرح کی پولیو مہم شامل ہے۔ ملک بھر میں آبادی کا بڑے پیمانے پر ٹائپ ٹو پولیو ہونے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں بہت بڑی وباء کا خطرہ ہے۔ پولیو ایس آئی ایز کے انعقاد سے کوویڈ 19 کے خطرے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا اور ایس آئی ایز پولیو کی منتقلی میں نمایاں کمی لائیں گے۔

 مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ 26 ہزار 742 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کیلئے ضلع وسطی اور ضلع غربی کی 23 یونین کونسلز میں خصوصی مہم شروع کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کو ہدایت کی کہ وہ کوویڈ 19 کے دوران ویکسی نیشن کیلئے قومی ہدایت نامہ تمام ویکسی نیٹرز کے ساتھ شیئر کریں اور پی پی ای کو صوبے میں ویکسین دینے والوں میں تقسیم کیا جائے۔

انہوں نے ای او سی انچارج پر زور دیا کہ وہ نگرانی کے دوران پی پی ای اور کوویڈ 19 ویکسی نیشن کے رہنماء اصولوں کے صحیح استعمال کو چیک کریں۔

انہوں نے ای او سی کو ہدایت کی کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے جولائی سے دسمبر تک ماہانہ مہم چلائیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے سپر ہائی رسک یو سیز میں انٹرایکٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے 5 موبائل ویکسی نیشن وین تعینات کی گئی ہیں۔ فیلڈ اسٹاف اور کمیونٹی کے تحفظ کی خاطر راؤنڈ مہم کے دوران ہر فیلڈ اسٹاف کو پی پی ای مہیا کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube