کار شوروم کا ملازم اور بھائی سے 51لاکھ روپے برآمد
گھر کا بھيدی لنکا ڈھائے، کراچی ميں سال کی سب سے بڑی ڈکيتی کا معمہ حل ہوگیا، کار شو روم کا ملازم ہی لٹيرا نکلا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 51 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی۔
کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع کار شو روم میں چند روز قبل رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی رپورٹ ہوئی، جس میں ملزمان 2 کروڑ 38 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
جمشيد کوارٹرز پوليس نے کیس صرف 3 دن میں حل کرلیا، کار شو روم کا ملازم ہی لٹیرا نکلا، جس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر کارروائی کی تھی، پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے 51 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔
ملزمان کے مطابق باقی رقم دیگر ساتھیوں میں تقسیم کی گئی تھی، جمشید کوارٹر پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔