Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد میں قوانین کی خلاف ورزی پر 7کلینک سیل

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago

CORONAVIRUS, ISLAMABAD, CLINICS SEAL

ڈرگز ہیلتھ ریگولیٹری انسپکٹر نے اسلام آباد میں قانون کی خلاف ورزیوں پر 7 کلینک سیل کردیئے، میڈیکل اسٹورز اور کلینکس انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں انسپکٹر ڈرگز ہیلتھ ریگولیٹری ماریہ نے مختلف علاقوں میں مارکیٹس اور کلینک کا دورہ کیا، اس دوران ناقص انتظامات اور قوانین کی خلاف ورزی پر 7 کلینک سیل کردیئے، یہ کلینکس جی 13، جی 9، ای الیون سیکٹرز میں واقع تھے۔

ہیلتھ انسپکٹر نے کرونا وباء کے باعث میڈیکل اسٹور اور کلینک اسٹاف کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ہیلتھ انسپکٹر نے میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی قیمتوں اور معیار کو بھی چیک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقص انتظامات کے ساتھ عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube