Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سابق حکومت کے منصوبے بندکرنیکی روایت ختم کررہے ہیں،عثمان بزدار

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

وزیراعلیٰ پنجاب کامیٹرو اورنج لائن کے ڈیرہ گجراں اسٹیشن کادورہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ ن کی حکومت میں لاہور میں شروع کئے گئے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ڈیرہ گجراں اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت ختم کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے 11 جولائی بروز ہفتہ میٹرو اورنج لائن کے ڈیرہ گجراں اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹرین کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق عثمان بزدار نے ٹرین کی جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر نے بریفنگ دی۔

عثمان بزدار نے تقریباً 20 منٹ تک اورنج ٹرین منصوبہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ٹرین چلا کر سابق حکومت کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا منصوبہ ہے، جلد از جلد چلانے کی کوشش کریں گے، ٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں، کرونا کی وجہ سے پیدا ہونیوالی رکاوٹیں دور ہوتے ہی باقاعدہ آغاز کردیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube