Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:4چھوٹی مویشی منڈیاں لگانےکیلئےاشتہارجاری

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اسلام آباد میں 4 چھوٹی مویشی منڈیاں لگانےکیلئےاشتہارجاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے مویشی منڈیاں ترنول،روات،بارہ کہو اورترامڑی میں لگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان منڈیوں کے لیے 14 جولائی کوبولی لگےگی۔ منڈیوں کی بولی کا آغاز10 لاکھ روپےسےہوگا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد میں شہر کے اندر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد ہے۔

اسلام آبادکےاندرمویشی منڈیاں لگانےپر پابندی عائد

ضلع انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت بچوں اور بوڑھوں کو بھی منڈی جانے سے روک دیا ہے جبکہ جانوروں کی خریداری کیلئے شہر سے 5 کلو میٹر دور تک جانا پڑے گا۔

ایس او پیز کے تحت منڈی میں ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ منڈی میں کرونا اور کانگو سے بچاؤ کے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔منڈی میں داخلے اور واپسی کیلئے الگ الگ راستہ بنایا جائے گا۔ شہریوں کو انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دینے کا بھی مشورہ دیا گیا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری مقرر کردہ ذبح خانوں یا خیراتی تنظیموں کےذریعے قربانی کریں،دعوتوں سے گریز کیا جائے اور قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے۔

اس کے علاوہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو مویشیوں کی آن لائن خریداری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور منڈیوں میں خریداری کی صورت میں یہ بات یقینی بنائیں کہ گاہک اور دکاندار سماجی فاصلہ اختیار کررہے ہیں اور ماسک پہنے ہوئے ہیں، ماسک کے بغیر کسی کو منڈی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

منڈی کے داخلی راستوں پر درجہ حرارت چیک کرنے سمیت ہینڈ سینیٹائزرز بھی موجود ہونے چاہئیں اور اگر کسی شخص کو بخار یا نزلہ ہو تو اسے منڈی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ قربانی کی جگہ رہائش سے دور ہونی چاہئے، وہاں بھیڑ نہیں ہونی چاہئے اور قربانی کے بعد اس جگہ کو ڈیٹرجنٹس وغیرہ سے اچھی طرح دھونا چاہئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube