Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور: کرونا سے مرنے والوں کیلئے یادگار تعمیر کرنےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

صوبائی حکومت نے آیڈیاز طلب کرلیے

خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وبا کے دوران جان قربان کرنے والے صف اول کے ہیروز کی قربانیوں کو امر کرنے کے لئے یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبے کے 16 ڈاکٹرز، 4 پیرا میڈیکس اور 2 نرسوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے کوچ کرگئے۔ عوام اور بالخصوص صف اول کے ہیروز کی قربانیوں کو امر کرنے کے لئے محکمہ بلدیات نے پشاور میں یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ وبا آئی ہے ہمارے فرنٹ لائن ورکرز خاص کر ڈاکٹر، پیرا میڈیکس اسٹاف ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اپنی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔

معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے درمیان میں ان لوگوں کے لئے یادگار تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ان کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرسکیں۔

صوبائی حکومت نے یادگار کے ڈیزائن کے لئے ڈیزائنرز، طلباء، فن تعمیر کے ماہرین اور عام شہریوں سے تخلیقی آیڈیاز طلب کئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube