Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کروناوائرس: لاہورکے شہری کا امریکاپر 20ارب ڈالر ہرجانے کادعویٰ

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

CORONAVIRUS, PAKISTAN

لاہور کے شہری نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر امریکا کیخلاف 20 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ سول عدالت میں دائر درخواست میں شہری کا کہنا ہے اس کے تمام گھر والے بیماری کا شکار ہوگئے، کسی بیماری کو پھيلانا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ امریکی سفارتخانے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

لاہور کے شہری نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کرکے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا نے کرونا بیماری پھیلا کر کئی زندگیاں ختم کیں، پاکستان سمیت ساری دنیا کی معیشت تباہ کردی، امریکا کو وائرس پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے کر بیس ارب ڈالر ہرجانہ کیا جائے۔

شہری علی رضا کے مطابق اس کا پورا خاندان کرونا کا شکار ہوا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی قیادت نے کرونا سے متعلق جھوٹے بیان دیئے، وائرس پھیلانے کا اقدام جنگی جرائم میں آتا ہے، سفارتی استثنیٰ کا اصول بھی لاگو نہیں ہوسکتا۔

سول کورٹ نے اس دعویٰ پر امریکی سفارتخانے سمیت فریقین کو 7 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہارگئے، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

امریکا میں کرونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 32 لاکھ 35 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد زندگیاں ہار چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube