اين سی او سی نے ملک میں تعليمی ادارے کھولنے کی منظوری دے دی جبکہ وزارت تعليم نے صوبوں کو بھی آگاہ کر ديا ہے۔
اين سی او سی کی منظوری کے بعد تعليمی ادارے 15 ستمبر سے کھل جائيں گے۔
وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی فیصلے کی کاپی ارسال کر دی ہے۔
پنجاب: اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار
وزارت تعلیم کی ہدایت کے مطابق احتیاطی تدابیر کے ساتھ 15 ستمبر سے اسکولز کھولے جائیں جبکہ 15 جولائی سے تعلیمی اداروں کے ایڈمن آفسز کھول دیے جائیں۔
حکومت اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے گی۔
آپ کے تبصرے :
صحت کا خیال پہلے رکھا جائے پروموشن تو گورنمنٹ نے پہلے ہی دے دی ہے پھر بھی کاروباری لوگ تعلیم کی زیادتی کا بہانہ بنا کر اپنی دولت کا کم ہونے کا رونا رو رہے ہیں ۔ جان ہے تو جہان ہے اس لیئے حکومت وقت کو ابھی دسمبر تک سکولز کھولنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیئے۔