Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اسلام آبادکےاندرمویشی منڈیاں لگانےپر پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 1 month ago

شہریوں کو دور جانا ہوگا

کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد میں شہر کے اندر مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی لگا دی گئی۔

ضلع انتظامیہ نے ایس او پیز کے تحت بچوں اور بوڑھوں کو بھی منڈی جانے سے روک دیا جبکہ جانوروں کی خریداری کیلئے شہر سے 5 کلو میٹر دور تک جانا پڑے گا۔

ایس او پیز کے تحت منڈی میں ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ منڈی میں کرونا اور کانگو سے بچاؤ کے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

منڈی میں داخلے اور واپسی کیلئے الگ الگ راستہ بنایا جائے گا۔ شہریوں کو انفرادی کے بجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دینے کا بھی مشورہ دیا گیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری مقرر کردہ ذبح خانوں یا خیراتی تنظیموں کےذریعے قربانی کریں،دعوتوں سے گریز کیا جائے اور قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube