Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سرفرازبگٹی کےناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 3 months ago

بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس ميں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ نےسرفراز بگٹی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئےگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جمعہ کومقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آغا منیر کی عدالت میں ہوئی۔ سینیٹرسرفرازبگٹی کيخلاف بچی کےاغواء میں معاونت کے کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔ وارنٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے جاری کئے۔ عدالت نے پولیس کوسرفرازبگٹی کوگرفتار کرکے پیش کرکے24 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سرفرازبگٹی پر 9 سالہ بچی ماریہ کےاغواء میں معاونت کا الزام ہے،بچی ماریہ کی نانی نےمقدمے میں بچی کے والد توکلی بگٹی کے ساتھ سرفراز بگٹی کوبھی اغوا کے مقدمےمیں نامزد کیا ہے۔کوئٹہ بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر کے مطابق نانی اپنی نواسی ماریہ کوعدالتی حکم پراس کے باپ توکلی بگٹی  سے ملوانے عدالت لے گئی تھی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر بچی کا والد لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر گھر لے گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق بچی کی والدہ سحرش نامی خاتون کے مبینہ  قتل کے بعد عدالت نے اس کی بیٹی کو نانی کے حوالے کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے9 سالہ بچی کے اغواء کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی تھی۔

بچی کے اغوا کیس میں سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت

جمعرات کو عدالت عظمیٰ کے2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ سرفراز بگٹی کے وکیل کامران مرتضی نےآئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دینے کی استدعا کی تھی اورموقف اپنایا کہ عبوری ضمانت نہ ملی تو مشکل ہوجائے گی۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے تھے کہ ضمامت بنتی ہوگی تودیں گے،سرفراز بگٹی کو 6 ماہ سے کسی نے گرفتار نہیں کیا، اب سرفراز بگٹی کو کون گرفتار کرےگا۔

بچی کےاغواکاکیس،سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد

جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیئے تھے کہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں،کوشش کریں کہ بچی مل جائے۔ عدالت نے سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کرتے ہوئےسماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Sarfaraz bugti arrest warrant,sarfaraz bugti, girl kidnapping case ,sarfaraz bugti kiddnap case
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube