Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کروناوائرس: سندھ کے ڈاکٹرز اورنرسنگ اسٹوڈنٹس کیلئے رسک الاؤنس منظور

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی وباء کے دوران ڈیوٹ دینے والے ہیلتھ ورکرز کو ماہانہ ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی، 9 جولائی کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ہیلتھ ورکرز کو ان کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔

بی پی ایس ایک تا 16 کے ملازمین کو 17 ہزار روپے۔

بی پی ایس 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو 35 ہزار روپے۔

پوسٹ گریجوایٹ اسٹوڈنٹس کو 15 ہزار روپے۔

ہاؤس جاب آفیسرز کو 10 ہزار روپے۔

نرسنگ اسٹوڈنٹس کو 5 ہزار 500 روپے۔

رسک الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا جو کرونا وائرس کی وباء کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

محکمہ صحت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جون میں رسک الاؤنس کی سمری ارسال کی تھی، جسے آج (جمعرات 9 جولائی کو) منظور کرلیا گیا۔

اپریل میں سندھ حکومت نے کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کیلئے دیگر سرکاری ملازمین کی طرح ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور سپورٹنگ اسٹاف کی تنخواہوں سے بھی 10 فیصد رقم کاٹ لی تھی۔ مختلف ڈاکٹرز تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد یہ فیصلہ مئی میں واپس لے لیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube