Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور: نوجوان نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مقتول بھی نشے کی عادت میں مبتلا تھا

آئس کے نشہ نے خون سفيد کردیا، لاہور ميں چھوٹے بھائی نے بڑَے بھائی کو قتل کرديا، مقتول اور مبينہ قاتل نجی تعليمی ادارے ميں زير تعليم اور کرائے کے فليٹ ميں مقيم تھے، پوليس نے مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتيش کا آغاز کرديا ہے۔

نشے کی لت ميں اے سی سی اے کا طالب علم جان سے گيا، نوجوان نے بڑے بھائی کو کردیا۔ واقعہ 8  جولائی کی رات چوہنگ کے علاقے ميں پيش آيا، جہاں دونوں بھائی کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق نوجوان طالب علم حسن امجد کی لاش فليٹ سے ملی، جس کے قتل کی اطلاع چھوٹے بھائی نے خود ہی والد کو دی اور موقع سے غائب ہوگيا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے، سينے ميں شيشے کا ٹکڑا پيوست تھا اور جسم پر سگريٹ کے جلانے کے نشانات بھی تھے۔

پوليس نے مقتول حسن کے چھوٹے بھائی حسان کو حراست ميں لیکر تفتيش کی تو ملزم نے  قتل کا اعتراف کرليا۔

پوليس نے حسن امجد کے قتل کا مقدمہ خلاف درج کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زير حراست نوجوان حسان بھی نشے کا عادی ہے، قتل کی وجوہات اور مزيد حقائق جاننے کیلئے تفتيش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube