Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بچی کےاغواکاکیس،سرفرازبگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعامسترد

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 3 months ago

سپریم کورٹ نے9 سالہ بچی کے اغواء کیس میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کردی ہے۔

جمعرات کو عدالت عظمیٰ کے2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سرفراز بگٹی کے وکیل کامران مرتضی نےآئندہ سماعت تک عبوری ضمانت دینے کی استدعا کی اورموقف اپنایا کہ عبوری ضمانت نہ ملی تو مشکل ہوجائے گی۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ ضمامت بنتی ہوگی تودیں گے،سرفراز بگٹی کو 6 ماہ سے کسی نے گرفتار نہیں کیا، اب سرفراز بگٹی کو کون گرفتار کرےگا۔

جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیئے کہ سرفراز بگٹی با اثر شخص ہیں،کوشش کریں کہ بچی مل جائے۔

عدالت نے سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کرتے ہوئےسماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube