Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پاک فضائیہ کے افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

حکومت پاکستان نے ایک آفیسر کو ائیر مارشل، جب کہ 10 دس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی، جب کہ دیگر 10 ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جنرل ڈیوٹی پائلٹ ( جی ڈی پی ) برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر رشید، ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کی انجینیرنگ برانچ سے ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
PAF

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube