Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سپریم کورٹ کاریلوےکاسفرمحفوظ بنانےکیلئےفوری اقدامات کاحکم

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ریلوے کا نظام ایسا نہیں کہ ٹرین ٹریک پر چل سکے،ریلوےسیکرٹری،سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے۔ حکومت نے21 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

سپریم کورٹ نےحکومت کو پاکستان ریلوے کا سفرعوام کیلئےمحفوظ بنانےکیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

جمعرات کو ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس گلزار احمد نےوزیرریلوے شیخ رشید احمد کے بھرتیوں سے متعلق بیان پرحیرت کااظہار کیا اور استفسار کیا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ریلوے میں ایک لاکھ بھرتیاں کریں گے،محکمے کے پاس پہلے ہی 77 ہزار ملازمین ہیں،وہ نئے ملازمین کو کہاں بھرتی کریں گے؟، چین سے ملنے والا پیسہ ایک لاکھ ملازمین ہی لےجائیں گے۔

اس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملازمین کی تعداد کم کرکے56 ہزارتک لائی جائے۔

چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلوے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صاحب،آپ سے ریلوے نہیں چل رہی،ریلوے کا نظام ایسا نہیں کہ ٹرین ٹریک پرچل سکے،ایم ایل ون منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی،سیکرٹری ریلوے سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے۔

عدالت نے پلاننگ ڈویژن سے ایم ایل ون منصوبےسےمتعلق رپورٹ طلب کرلی جبکہ ریلوے پھاٹک گیٹ کیپرزکی مستقلی کی درخواستوں پرفیصلہ بھی محفوظ کرلیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube