Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی:مزیدبارش کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مون سون کی شروعات ہے

کراچی پربادلوں نے ڈيرے ڈال رکھے ہيں اور آج بروز جمعرات دوپہر تک بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسميات نے پيشگوئی کی ہے کہ جمعرات کو بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوسکتی ہے، جن میں ٹھٹھہ،بدين،ميرپورخاص اورحيدرآباد سميت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

محکمہ موسميات کا مزید کہنا تھا کہ مون سون کی شروعات ہے،جلد دوسرا اسپيل آسکتا ہے۔ ڈی جی میٹ نے واضح کیا کہ کراچی ميں طوفانی بارش 17 جولائی کے بعد ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں پیر اور بدھ کو بارش ہوئی جبکہ منگل کو ہلکی بارش ہوئی۔ کراچی میں بارش کے بعد کےالیکٹرک کے نظام میں خلل واقع ہوا اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube