Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی میں انٹرپول کی اطلاع پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی ميں ملوث مبينہ ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کی۔

گرفتار ملزم فراز کے موبائل فون اور دو ہارڈ ڈسک سے بڑی تعداد میں فحاش ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزم کے مطابق عادی ہونے کی وجہ سے ویڈیوز جمع کر رکھی تھیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق انٹرپول کی جانب سے آئی ای ایم آئی اور موبائل نمبرز فراہم کيے گئے جس پر کارروائی کی گئی جبکہ ويڈيوز کی فروخت سے متعلق ابھی تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تفتيش کے دوران ملزم کے سوشل میڈیا کے سینکڑوں گروپس بھی سامنے آئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube