Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ : ترقیاتی کاموں میں غفلت پر 2 سرکاری افسران برطرف

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: آن لائن

کوئٹہ میں سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے احکامات پر 2 سرکاری افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نواں کلی بائی پاس اور ہنہ اوڑک روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا جائزہ لیا، اس دوران ناقص کارکردگی پر وزیراعلیٰ جام کمال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایکسیئن اللہ محمد اور ایس ڈی او کو عہدوں سے ہٹانے اور دونوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نے متعلقہ ایکسیئن اور ایس ڈی او کو ان کے عہدوں  سے ہٹادیا جبکہ کام کے معیار پر ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کردی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نور الامین مینگل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے ان کی جانب سے بنائے گئے طریقۂ کار اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کی تعریف کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube