Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد میں مندر، اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی، مندر کی تعمیر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست بھی دائر کردی گئی۔

کیا سرکاری خرچ پر مندر کی تعمیر ہوسکتی ہے؟، حکومت نے خط لکھ کر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے طلب کرلی۔

اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر پر مذہبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے واضح کیا تھا کہ اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر سے متعلق تمام مذہبی اور سماجی پہلوؤں کا جائزہ لے گی، مندر کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی نہیں ہے، پاکستان تمام مسالک اور مذاہب کے لوگوں کا ملک ہے۔

حکومتی خط موصول ہونے کے بعد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملہ شعبہ تحقیق کو بھجوادیا۔ قبلہ ایاز کا کہنا ہے شعبہ تحقیق اپنی رائے ستمبر میں ہونیوالے کونسل اجلاس میں پیش کرے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں نئی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزاروں محمد یونس قریشی، ابتسام الٰہی ظہیر، سید طیب الرحمٰن زیدی اور حشام الٰہی نے استدعا کی ہے کہ مندر کیلئے فنڈز کو غیر اسلامی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست میں مندر کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کو بھی غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پہلے ہندو مندر کی تعمیر 4جولائی کو روک دی گئی تھی، سی ڈی اے کے ترجمان مظہر حسین کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مندر کی تعمیر کا بلڈنگ پلان جمع نہیں کرایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں کسی بھی طرح کی تعمیرات چاہے وہ رہائشی ہوں یا تجارتی، کیلئے بلڈنگ پلان (نقشہ) منظور کرانا ضروری ہوتا ہے۔

اس سے قبل 7 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کیخلاف ایک درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جڑواں شہروں میں 3 مندر پہلے سے موجود ہیں، سیکٹر ایچ 9 میں زیر تعمیر مندر کو دی گئی 4 کنال اراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کی گئی، تعمیر کیلئے پیسہ دینا بھی فضول خرچی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube