Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

رحیم یارخان ٹریفک حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 5 months ago

رحیم یار خان میں ظفر آباد کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

شیخ زائد اسپتال کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا کے مطابق حادثے کے زخمی مزید 2 افراد دم توڑ گئے۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور ایک خاتون شیخ زائد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا تھا کہ تمام لاشیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کی جارہی ہیں جبکہ شیخ زائد اسپتال میں داخل مزید 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ہے۔ ایمرجنسی بریک لگنے کے باعث ہائی ایس وین کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی۔

ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا تھا جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھے جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو بہاول وکٹوریہ منتقل کیا گیا۔

مسافر وین علی پور سے صادق آباد جا رہی تھی اور حادثہ فتح پور کمال کے قریب ظفر آباد کے علاقے میں پیش آیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube