Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:بلاول گوٹھ میں دستی بم حملہ، سابق رینجرزاہلکار جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی کے علاقے سچل بلاول گوٹھ ميں بيکری پر دستی بم حملے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا سابق اہلکار جاں بحق ہوگيا، حملے کی سی سی ٹی وی فوٹيج سماء نے حاصل کرلی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ گلستان جوہر اور لانڈھی واقعات سے مماثلت رکھتا ہے۔

کراچی کے علاقے سچل بلاول گوٹھ میں بیکری پر دستی بم حملے میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کا سابق اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت ملک عاشق کے نام سے ہوئی ہے جو رینجرز میں انسپکٹر تھا۔

سماء نے حملے کی سی ٹی وی فوٹيج حاصل کرلی۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ واقعے ميں بھتہ خوری کے شواہد نہيں ملے، ابتدائی طور پر واقعہ دہشتگردی معلوم ہوتا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بلاول گوٹھ بيکری حملہ 10 جون کو گلستان جوہر اور لانڈھی ميں ہونیوالے حملوں سے مماثلت رکھتا ہے، ایک ہی گروپ تینوں حملوں میں ملوث ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکا، ایسے ہی واقعات 10 جون کو گلستان جوہر اور لانڈھی منزل پمپ پر پیش آئے تھے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اسکول کے باہر تعینات رینجرز اہلکاروں پر 19 جون کو بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا، واقعے میں ایک راہگیر جاں بحق اور رینجرز اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube