Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

بلوچستان: ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں اسپرے کاکام جاری

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : اے ایف پی

بلوچستان کے ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں اسپرے کا کام جاری ہے جبکہ ائیریل اسپرے میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کاوشوں اور پاک افواج اور ایف سی بلوچستان کے تعاون سے بھر پور آپریشن جاری ہے۔

اس آپریشن میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جہاز اور ہیلی کاپٹر بھی ایرئل اسپرے میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ محکمہ زراعت کے اہلکار متعلقہ اداروں کے ساتھ  مل کر رات کے اوقات میں بھی یہ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق ٹڈی رات کے اوقات درختوں پر قیام کرتے ہیں جس سے ان کے خلاف موثر اسپرے سے ان کو آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube