Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

یکم ستمبرسےایس اوپیزکےساتھ اسکول کھولےجائیںگے،شفقت محمود

SAMAA | and - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تجویزدی گئی ہے کہ يکم ستمبر سے پہلے اسکول نہ کھولےجائيں،اگست کےآخری ہفتےحتمی فيصلےکيلئےاجلاس بلاياجائےگا۔

بدھ کو ويڈيو لنک پروزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرِصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں،آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔

اجلاس میں تجويزدی گئی کہ يکم ستمبرسے پہلےاسکول نہ کھولے جائيں۔ تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوا ہے۔

وفاقی وزیرشفقت محمود نے بتایا کہ ایس او پیز کے ساتھ یکم ستمبر2020 سے اسکول کھولےجائیںگے،وزارت صحت سےمشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم نےمزید بتایا کہ پروفیشنل امتحانات لینےکی اجازت ہوگی،کروناصورتحال کےپیش نظراسکول کھولنےکی تاریخ تبدیل بھی ہوسکتی ہے،کل این سی او سی کی میٹنگ میں اس معاملے پر مزید بات کی جائیگی۔

وزیر تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے پہلے وکلاء اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سمیت دیگر پروفیشنل شعبوں کےامتحانات جاری رہیں گے۔

وزيرتعليم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ نجی اسکولزشديد مالی بحران کا شکار ہيں۔سندھ کےوزيرتعليم سعید غنی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولز کوبلاسود قرضے ديئے جائيں۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےاس معاملے پروزيراعظم سے بات کرنے کی يقين دہانی کروا دی۔

اس کےعلاوہ ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
school reopen , schools reopen with sops, 1 sep reopen school, Sindh government, Sindh government reopen school , Minister Education Shafqat Mahmood,educations institutes reopen SOPs,Karachi school reopen
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube