Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:بدھ کوبارش کاسلسلہ وقفےوقفےسےجاری رہےگا،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

تيز بارش نہيں ہوگی

 محکمہ موسمیات نے کراچی میں بدھ کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی ميں بدھ کو پرسوں 6 جولائی جيسی تيز بارش نہيں ہوگی۔

کراچی میں بدھ کو دن بارہ بجے شہر کے مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔ ان علاقوں میں ملیر، کورنگی،قیوم آباد،شاہراہ فیصل شامل ہیں۔

محکمہ موسميات کےڈائريکٹر سردارسرفراز نے بتایا ہے کہ بدھ کو دن بھر ہلکی بارش اور بونداباندی یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سےیہ بھی بتایاگیا کہ رواں مون سون اسپیل کے بعد کراچی کے موسم میں تبدیلی آئے گی،کراچی میں جولائی کے وسط کے بعد مون سون کا دوسرا اسپیل آسکتا ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم کراچی ميں موجود ہے،اس سسٹم کی وجہ سےسمندری ہوا نہيں چل رہی ہے،جمعرات سے سمندری ہوائيں چلنے کی پيشگوئی کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube