Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور کے 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پنجاب انتظامیہ نے لاہور کے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان علاقوں میں لاک ڈاون ايک ہفتہ کے ليے لگایا جا رہا ہے۔

نمائندہ سما تہمینہ احمد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز آج 8 جولائی کی رات 12 بجے سے کيا جائے گا۔

اس سلسلے میں واپڈا ٹاؤن اور ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی مکمل بند رہيں گے۔ جوہر ٹاون سی بلاک، چونگی امر سدھو مین بازار، پنجاب گورنمنٹ اسکیم اور گرین سٹی ميں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لاک ڈاون ايک ہفتہ کے ليے لگایا جا رہا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فيصلہ 877 کرونا وائرس کے مريض رپورٹ ہونے پر کيا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل سما کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ جہاں کرونا کیسز زیادہ تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں، وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube