Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لیاقت آباد پانچ نمبر میں چار منزلہ عمارت گر گئی

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 4 منزلہ عمارت گرگئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق لیاقت آباد میں 4 منزلہ عمارت کمزور بنیادوں کے باعث گر پڑی۔ جب کہ اس سے محلقہ عمارت پر بلڈنگ گرنے سے متعدد افراد ملبہ تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ زمین بوس ہونے والی عمارت کے برابر میں خالی پلاٹ میں کھدائی کا کام کیا جارہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت مخدوش ہونے کے باعث خالی کرائی گئی تھی۔ عمارت کو ایک روز قبل خالی کرایا گیا تھا۔ عمارت گرنے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 4 منزلہ عمارت 60گز کی زمین پر بنائی گئی تھی، جو انتہائی مخدوش تھی۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عمارت خود گری، اسے گرایا نہیں گیا۔ اس موقع پر متاثرہ عمارت کے مکینوں نے حکومت اور انتظامیہ سے امداد کی اپیل بھی کی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بچوں کو کھانا کھلانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ ہم کہاں جائیں۔ یہ ہمارا کل سرمایہ تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube