Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 35 پائلٹس کے لائسنس معطل

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 35 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے، دو خواتین پائلٹس بھی شامل ہیں۔ سی اے اے نے فہرست بھی جاری کردی۔ دوسری جانب يورپی يونين ايوی ايشن سيفٹی ايجنسی نے رکن ممالک کی اتھارٹيز کو پاکستانی پائلٹس کو فلائنگ کی اجازت دینے سے روک ديا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پرسنل لائسنس ڈیپارٹمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جعلی لائسنس کے معاملے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 35 پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے گئے، جن میں 2 خواتین پائلٹ بھی شامل ہیں۔

کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے معاملے پر سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود نے 34 پائلٹس کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 28پائلٹس کی ڈگریاں جعلی، 4پائلٹ فارغ

رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کئے۔ اس سے قبل 2019ء میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے 17 پائلٹس کو مشکوک لائسنس پر گراؤنڈ کرکے معطل کیا تھا۔

دوسری جانب یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے بھی رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی پائلٹس کو فلائنگ کی اجازت دینے سے روک دیا ہے، ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پائلٹس کی فلائنگ معطلی کے بارے مں آگاہ کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن پاکستان سے پائلٹس کو جاری 40 فیصد لائسنس مشتبہ ہیں، 40 فیصد لائسنسوں کے اجراء میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید جانیے : پی آئی اےنےمشتبہ لائسنس والےپائلٹس فوری طورپرگراؤنڈکردئیے

مراسلے میں آئی سی اے او کا کہنا ہے کہ 32 رکن ممالک پاکستانی پائلٹس کو معطل کردیں، ہوا بازی کی صنعت میں اس قسم کی صورتحال ہمارے لئے باعث تشویش ہے، رکن ممالک کی آرگنائزیشن میں شامل پاکستانی پائلٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

گزشتہ ماہ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ 260 سے زائد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube