Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پی ٹی آئی کا’کے الیکٹرک‘ کیخلاف احتجاج، ’قاتل الیکٹرک‘ قراردیدیا

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تودفتر میں گھس جائینگے، خرم شیرزمان

تحريک انصاف نے لوڈشيڈنگ کیخلاف کے اليکٹرک کے دفتر کے باہر دھرنا سجاليا۔ فردوس شميم نقوی نے کہا کہ نيپرا کی ہيئرنگ ميں صرف عامر لياقت ہی نہیں ہم سب جائیں گے، کے الیکٹرکو ’قاتل اليکٹرک‘ قرار دے ديا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا اور ادارے کو ’قاتل الیکٹرک‘ قرار دے دیا، اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی اور خرم شیر زمان سمیت دیگر رہنماء شامل تھے۔

فردوس شمیم نقوی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیپرا کی ہئئرنگ میں صرف عامر لیاقت حسین ہی نہیں ہم سب جائیں گے۔ حلیم عادل شیخ نے کے الیکٹرک کو ’قاتل الیکٹرک‘ قرار دیا۔

خرم شير زمان نے کہا کہ ان کے گھر پر کل 8 گھنٹے بجلی نہيں تھی، لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو کے الیکٹرک کے دفتر میں گھس جائیں گے۔

کراچی میں مئی کے اختتام پر گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے مختلف بہانوں سے کئی کئی گھنٹوں کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی تھی، کبھی کہا تھا کہ فرنس آئل اور گیس کی قلت ہے اور کبھی مینٹی ننس کا بہانہ بنایا جاتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube