Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

علی زیدی کے پاس آفیشل ڈاکیومنٹ نہیں، مرتضیٰ وہاب

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 year ago

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہيں کہ علی زيدی نے آج اعتراف کرليا کہ ان کے پاس موجود دستاویز کی آفيشل حيثيت نہيں۔

کراچی ميں نيوز کانفرنس ميں انہوں نے وزير بحری امور سے سوال کيا کہ کيا ايک وفاقی وزير بغير دستخط شدہ دستاويزات کو پارليمنٹ ميں لہرا سکتا ہے؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی زیدی کہتے ہيں تين جے آئی ٹی بنی تھيں حالانکہ تين نہيں ايک بنی تھی۔ علی زيدی کيا اپنے ليپ ٹاپ پر جے آئی ٹی بنا رہے ہيں؟

سندھ حکومت کی جےآئی ٹی رپورٹ میں 6افرادکےنام نہیں،علی زیدی

انہوں نے کہا کہ علی زيدی کا دماغی توازن درست نہيں۔ انہوں نے جھوٹی اور بےبنياد باتيں کيں، سب باتيں جھوٹ کا پلندہ تھیں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ بےلگام حکومت کو لگام دينے کی کوشش پی پی کا قصور ہے۔ نکمی حکومت کو بتا رہے ہيں عوام کا استحصال بند کرو۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ حکومت کی جے آئی ٹی رپورٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں 6 افراد کے نام نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube