بدھ کے روز صبح سے رات تک بارش کا امکان
کراچی میں دن بھر کالے بادل چھائے رہنے کے باوجود بارش نہیں ہوئی جس کا شہری انتظار کرتے رہ گئے۔
شہری کہتے ہیں کہ بارش کا انتظار ہے اور چاہتے ہيں کہ 5، 10 دن بارش ہو کیونکہ ہمارے ملک کو بارش کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب لانڈھی، ملير، ايئرپورٹ اور پورٹ قاسم کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز صبح سے رات تک کہيں ہلکی اور کہيں تيز تيز بارش کا امکان ہے مگر حبس برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج 7 جولائی کو بھی شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی کی تھی۔