بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے فلائٹ آپریشن کے تحت خصوصی پرواز 170 مسافروں کو لے کر شارجہ سے کوئٹہ پہنچ گئی۔
کوئٹہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر کرونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک پھنسے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے خصوصی پرواز ائیر عربیہ کی فلائٹ جی9 – 568 شارجہ سے 170 مسافروں کو لے کر کوئٹہ پہنچ گئی۔
جہاز میں عملے کے 6 افراد بھی شامل تھے۔
اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی، محکمہ صحت اور دوسرے متعلقہ اداروں نے ایس او پیز کے مطابق مکمل انتظامات کر رکھے تھے اور مسافروں کی مکمل تھرمل اسکرینگ اور انکے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔
اس موقع پر جہاز اور ایئر پورٹ کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کر دیا گیا۔