Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور: جناح اسپتال میں خاتون سیکیورٹی گارڈکا گداگر عورت پرتشدد

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لاہور کے جناح اسپتال میں خاتون سیکیورٹی گارڈ نے گداگر عورت پر بدترین تشدد کیا، لاتوں اور گھونسوں سے جی نہ بھرا تو دھکے دیتی رہی، ایم ایس نے واقعے کا نوٹس لے لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد خاتون اہلکار کو ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا۔

جناح اسپتال میں خاتون سیکیورٹی گارڈ انسانیت بھول گئی، زندگی کی گاڑی چلانے کیلئے جھولی پھیلانے والی بھکارن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سیکیورٹی گارڈ سمجھانے والے پولیس اہلکار کو بھی خاطر میں نہ لائی۔

واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ خاتون سیکیورٹی گارڈ فقیر خاتون کو اسپتال میں داخل ہوتے ہی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتی ہے، مکوں اور تھپڑوں کی بارش کے بعد دھکا بھی دیتی ہے جس سے فقیر خاتون اور اس کا بیٹا زمین پر گر جاتے ہیں۔

شہریوں کے بعد ایک پولیس اہلکار نے بھی بیچ بچاؤ کی کوشش کی مگر غصے میں بپھری ہوئی گارڈ کسی کو خاطر میں نہیں لائی، تشدد سے فقیر خاتون کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔

ایم ایس جناح اسپتال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کی سفارشات پر لیڈی سیکیورٹی گارڈ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube