Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں صارفین کو اضافی بل بھیج دیے گئے

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو: فائل

کوئٹہ میں سوئی گیس کمپنی نے سابقہ چارجز کے نام پر صارفین کو بھاری بل بھیج دیے جس پر صارفین ریکارڈ کی درستگی کے لئے گیس دفتر کے باہر جمع ہو گئے۔

سابقہ چارجز کے نام پر ماہ جون کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تو صارفین بل لیے گیس دفتر کے باہر جمع ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ بل نہیں بھیجے اس مرتبہ بل آئے ساتھ ہی میٹر اتارنے کے لئے عملہ بھی پہنچ گیا۔

صارفین نے بتایا کہ اقساط کروانے کے باوجود پرانے بل جرمانہ لگا کر دوبارہ بھیجے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ 34 ہزار روپے بل کی قسط 5ہزار روپے جمع کروائی اس مرتبہ دوبارہ 34 ہزار کا بل بھیج دیا۔

صارفین کا مزید کہنا تھا کہ بل کی درستگی کے لئے آئو تو حیلے بہانے کئے جاتے ہیں۔ اتنا بل تندور اور کارخانے کا نہیں آتا جتنا گھر کا بھیجا ہے، ہمارے یتیم بچے ہیں کیسے گزارا کریں۔

دوسری جانب سوئی گیس کمپنی حکام یہ کہہ کر جان چھڑواتے ہیں کہ کرونا کے باعث دفاتر بند ہیں کھلتے ہی صارفین کے مسائل حل کر دیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube