Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: لعل چند/ٹویٹر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف ایک اور دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

منگل 7 جولائی کو جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار خوشنود خان کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاق کی جانب سے پیش ہونے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود راجہ نے عدالت کو بتایا کہ زیر تعمیر مندر پر کام روک دیا گیا ہے اور معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جڑواں شہروں میں تین مندر پہلے سے موجود ہیں۔ سیکٹر ایچ نائن میں زیر تعمیر مندر کو دی گئی چار کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کی گئی۔ مندر کی تعمیر کیلئے پیسے دینا فضول خرچی ہیں۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت عالیہ ایک شہری کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube