Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کا اسٹیورڈ لاپتا

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے781 کا فضائی میزبان لاپتا ہو گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ یاسر رضوان پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا کہ امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہوگیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئرپورٹ اتھارٹی کو اطلاع دیدی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں پرسرار گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق فضائی میزبان یاسر کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر یاسر سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں۔ واپسی پر ایک بھی فرد کی کمی پر کینیڈین ایمیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا تھا، جسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ لاہور ایئر بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آگیا تھا اس کیخلاف کاروائی کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube