Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی طلبی کااشتہارجاری

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اشتہاری قراردینےکی کاروائی شروع

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرتے ہوئے ان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

تیس جون کواحتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نواز شریف کےاشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا جن پر آج بروز منگل 7 جولائی کو عمل درآمد ہوگیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرتے ہوئے ان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا کہ نواز شریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔ احتساب عدالت نےنواز شریف کو پیش ہوکر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینے کیلئے17 اگست تک آخری موقع دیا ہے۔

اس کےعلاوہ توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب کوارسال کردئیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کے 50 ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔وارنٹ گرفتاری میں درج ہے کہ اگر آصف زرداری ایک ضامن کےساتھ پیش نہ ہوئے توگرفتارکرکے پیش کیا جائے۔

پچھلے منگل کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئےقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیئےگئے تھے۔

نوازشریف،آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی اس کیس میں شریک ملزم نامزد ہیں۔ توشہ خانہ ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے تین بڑوں کیخلاف دائر کیا گیا تھا۔ نوازشریف اور آصف زرداری پر یوسف رضا گیلانی سے 2018 میں توشہ خانے کی قیمتی گاڑیاں خلاف قانون حاصل کرنے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ان گاڑیوں کی ڈیوٹی بھی انور مجید اور عبدالغنی مجید نے جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Toshakhana case, toshakhana reference, toshakhana case Pakistan, Court issues Nawaz Sharif non-bailabale arrest warrant, toshakhana,case,court,issues,bailabale,arrest,warrant,nawaz,sharif, Nawaz sharif case,Nawaz non bailabale arrest warrant
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube