Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

شہباز شریف کی ضمانت میں16 جولائی تک توسيع

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

لاہور کی عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار نعیم نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی عدالت کے روبرو پیش کی گئی۔ سماعت کے آغاز میں شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔

فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کی کرونا کی رپورٹ تو نیگیٹو آگئی پھر وہ کیوں نہیں حاضر ہوئے۔ جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے شہباز شریف سے ابھی ہدایات بھی لینا ہے، شہباز شریف کی عمر 69 ہے۔ ان کا اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ لوگوں کے صحت یاب ہونے کے باوجود ان میں 5-5 ہفتے تک درد وغیرہ رہتا ہے۔ شہباز شریف کو جسم میں درد کی اب بھی شکایت ہے۔

اعظم نذیر کے جواب پر جسٹس سردار نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو ہم نے پچھلی تاریخ پر کہا تھا کہ شہباز شریف کو حاضری سے استثنی کر دیتے ہیں۔ ہم انہیں آج بھی حاضری سے استثنی کر دیتے ہیں۔ جس پر اعظم نذیر نے عدالت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہفتے کے لیے ضمانت میں توسیع کر دیں۔ عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو وقت دے دیتے ہیں کہ آپ ہدایت لے لیں۔

اعظم نذیر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں شہباز شریف خود عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کی ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube