Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کارگل جنگ کے ہیروز:کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان کی برسی

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 months ago

چادر بھی چڑھائی گئی

 

کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید کی 21 وی برسی کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حوالدار لالک جان کی قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقاریب میں پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کیلئے دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے بیٹوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے لالک جان شہید اور کمانڈنٹ پنجاب رجمنٹل سینٹر نے کرنل شیر خان شہید کی قبر پر پھول چڑھائے، جب کہ مختلف مکاتب فکر، سول و فوجی حکام نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔

کارگل جنگ میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے بہادر جوانوں کو ان کی بے مثال جرأت پر نشان حیدر سے نوازا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube