Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پنجاب میں اگست یا ستمبر میں اسکول کھولے جاسکتے ہیں،یاسمین راشد

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ ایس او پیز بنا رہے ہیں،اگست یا ستمبر کے مہینے میں اسکول کھول سکتے ہیں۔ جن علاقوں میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے، وہاں دوبارہ لاک ڈاؤن لگائیں گے۔

سما کے پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے کے لاک ڈاؤن سے لاہور کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ کرونا سے مریضوں کی صحت یاب ہونے کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ جن علاقوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہے، وہاں دوبارہ لاک ڈاؤن ہوگا۔

یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی تجویز کے مطابق کرونا کے نیگیٹو ٹیسٹ کرنا بند کر دیئے ہیں۔ ابھی پلازمہ تھراپی کے ٹرائلز جاری ہیں۔ جن پر یہ استعمال ہوا ہے، اس کے رزلٹ ایک ہفتے میں آئیں گے۔ اسکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ ایس او پیز بنا رہے ہیں،اگست یا ستمبر کے مہینے میں اسکول کھول سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کسی علاقے میں لاک ڈاؤن نہیں ہے، ایک ہفتے تک کیسز مزید کم رہے تو کہہ سکتے ہیں کہ پیک سے گزر گئے ہیں۔ شہری ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل سے ہی کرونا سے روکا جا سکتا ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ شہری عید کے دنوں میں حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں۔ اگر عید کے دنوں میں بے احتیاطی ہوئی تو کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ ہمیں اس وباء کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube