Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

منی لانڈرنگ ریفرنس:فردِجرم کی کارروائی24 جولائی تک موخر

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago

نیب آئندہ سماعت سے2،3دن پہلے پلی بارگین رپورٹ پیش کرے

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے مرکزی کیس منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم کی کارروائی 24 جولائی تک موخرکردی گئی۔

منگل کوجعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کےمرکزی کیس منی لانڈرنگ ریفرنس میں فردِ جرم کے لیے تمام انتظامات مکمل تھے۔ آصف زرداری کے لئےویڈیو لنک کا انتظام کراچی میں تھاجبکہ فریال تالپورکو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔ دونوں کے وکیل فاروق نائیک اور لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

منگل کو عدالت میں فریال تالپور کی طرف سےاستثنیٰ کی درخواست دائرکردی گئی۔فریال تالپور کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی گئی۔جج اعظم خان نے کہا کہ زین ملک کی پلی بارگین مکمل ہونےسےپہلےفردجرم عائدنہیں ہوسکتی۔نیب کی جانب سے ملزم زین ملک کی پلی بارگین کی رپورٹ عدالت میں جمع کروانی تھی۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ نیب آئندہ سماعت سے2،3دن پہلے پلی بارگین رپورٹ پیش کرے۔

واضح رہے کہ ریفرنس کی ابتدائی تفتیش ایف آئی اے نے کراچی میں کی جس کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات پر کیس نیب راولپنڈی کو منتقل ہوا۔اب تک یو اے ای کے ناصر لوتھا اور اومنی گروپ کے اسلم مسعود سمیت کیس کے پانچ اہم ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

نیب کے مطابق حسین لوائی کےنجی بنک میں اے ون انٹرنیشنل نامی جعلی اکاؤنٹ کھول کر منی لانڈرنگ کا آغاز کیا گیا ۔ زرداری گروپ آف کمپنیز کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقوم فریال تالپور نے نکلوائیں۔ اس کےعلاوہ  زین ملک اورعبدالغنی مجید نے انہی اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔

نیب کے مطابق حسین لوائی کے جس بنک کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا گیا وہ آصف زردای کی فرنٹ کمپنی کے پلاٹ پر ہی بنایا گیا۔ اس کیس میں فردِجرم احتساب عدالت کے جج اعظم خان کو عائد کرنا تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Money laundering Asif Zardari, Park Lane, money laundering case, Zardari Money laundering case,Money lundering case , park lane money laundering case, zardari case park lane , money laundering case asif ali zardari cases
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube