Wednesday, August 5, 2020  | 14 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

چمن: پانی کی ٹینکی میں دوران صفائی 7افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں

چمن میں زیر زمین پانی کی ٹینکی کی صفائی کے دوران زیریلی گیس بھر جانے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چمن میں ٹرنچ روڈ بازار میں آٹے کی دکان کے اندر موجود زیر زمین پانی کی ٹینکی کے صفائی کے لیے اترنے والے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

پولیس کے مطابق دکان کے اندر موجود پانی کی ٹینکی کی بہت عرصہ سے صفائی نہیں کی گئی تھی اور آج دوپہر کو صفائی کے لیے جب ایک مزدور اتارا گیا تو وہ غائب ہوگیا اور اس کے بعد دوسرا شخص جب اترا تو وہ بھی غائب ہوگیا۔

اس طرح جب دکان کے اندر موجود افراد ان کو بچانے کے لیے اترتے رہے تو وہ ڈوبتے رہے۔ اس طرح دکان کا مالک حاجی محمد نعیم بھی اترا تو وہ بھی غائب ہوگیا۔

سول اسپتال چمن کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی نے بتایا کہ پانی میں زیریلی گیس بھر گئی تھی جس کی وجہ سے اترنے والے 7 افراد جاں بحق ہوگئے اور اسپتال لانے سے پہلے ہی یہ لوگ جاں بحق ہوچکے تھے۔

لاشوں کو پانی کی ٹینکی سے نکالنے والے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ جس وقت مجھے اطلاع ملی اس وقت بازار میں موجود تھا۔ میں نے پولیس کو اطلاع ذدی اور لاشوں کو نکالنے میں مدد کی۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت حاجی محمد بنعیم، احمد شاہ، محمد بلال، ناصر خان، نثار احمد، قدرت اللہ، اللہ محمد کے نام سے ہوئی۔ پولیسنے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube