Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 16ہزار ٹن چینی برآمد

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، 16 ہزار ٹن سے زائد چینی، 716 ٹن آٹا اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء برآمد کرلی گئيں۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف پنجاب میں بڑا ایکشن کیا گیا، ٹائیگر فورس کی خفیہ اطلاعات پر پنجاب بھر میں تابڑ توڑ چھاپے مارے جارہے ہیں، صوبہ بھر سے 16 ہزار ٹن سے زائد چینی برآمد کرلی گئی، ایک ارب 10 کروڑ روپے کی چینی شوگر ملز اور دیگر مافیا والوں نے اسٹور کر رکھی تھی۔

چھاپوں کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا 716 ٹن آٹا بھی پکڑا گیا جس کی قیمت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے، پنجاب حکومت نے 2 ہزار ٹن چاول اور دیگر مصالحہ جات بھی قبضے میں لے لئے۔

کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2 ارب روپے سے زائد کا سامان تحویل میں لیا گیا جو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کیا جائے گا۔

مافیاز کیخلاف بڑی کامیابی پر وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت، چیف سیکریٹری اور انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  ذخیرہ اندوزی پکڑیں، سبسڈی دیں کچھ بھی کریں غریب عوام کو ہر حال میں آٹا پرانی قیمت پر ملنا چاہئے۔

انہوں نے ناجائزہ منافع کمانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube