Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ڈاکٹرنثاراحمدمورائی کا طب سےفشری تک کاسفر

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پیپلزپارٹی کی دورحکومت میں سرکاری ڈاکٹربھرتی ہوئے

ڈاکٹرنثار احمد مورائی وزیر اور سماجی کارکن نہ ہونے کے باوجود سیاسی رہنماؤں کے بہت قریب رہے ہیں۔

سابق چیرمین فشریزکوآپریٹيوسوسائٹی ڈاکٹرنثاراحمدمورائی نوشہروفیروزمیں ڈاکٹری کے پیشے سے وابستہ رہے۔وہ سال1989میں پیپلزپارٹی کی دورحکومت میں سرکاری ڈاکٹربھرتی ہوئے۔

بیس سال بعد 2009میں ان کا ٹرانسفر کراچی کےعلاقےابراہیم حیدری کی ڈسپنسری میں ہوگیا اور پھر 9جنوری2014کواچانک انہيں اہم عہدے يعنی چیرمین فشریزکوآپریٹو سوسائٹی بنادیاگیا۔

ڈاکٹرنثاراحمد مورائی کو11 مارچ سال 2016 میں گرفتارکیا گیا۔ سال 2018 ميں ڈاکٹر نثارمورائی سے متعلق جے آئی ٹی ميں لکھا گيا کہ 50لاکھ روپے ماہانہ بھتہ دینے کی رضامندی پر انھیں یہ کرسی دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سال 1998 ميں سابق چیرمین اسٹیل مل سجاد حسین کےقتل کےکيس ميں ڈاکٹرنثاراحمد مورائی عدالت سے بری بھی ہوچکے ہیں۔انھوں نے نوشہروفیروزمیں پیٹرول پمپ اورآئل فیکٹری میں بھی انویسٹمنٹ کررکھی تھی۔ نثارمورائی ڈیفنس میں ہزارگزکے بنگلے،کریک ویسٹا میں فلیٹ اورحیدرآبادمیں500گز کے بنگلوں کے بھی مالک ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Nisar Morai, Nisar Morai profile,Nisar Morai cases, Nisar Morai acquitted, Dr. Nisar Morai Arrested, Nisar Morai, Nisar Morai Steel Mills, former Pakistan Steel Mills chairman, Nisar Morai murder Steel Mills chairman Sajjad Hussain Case, Nisar Morai in murder case Pakistan still mills chairman, Nisar Morai in murder case of former PSM chairman
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube